سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان میں اربعین امام حسین ؑ پر پیادہ روی سے خوفزدہ

06 اکتوبر, 2020 21:04

شیعیت نیوز: پاکستان میں شیعیان حیدر کرار ؑ کی جانب سے اس سال اربعین امام حسین ؑ پر خصوصی انتظامات اور عزاداران حسینیؑ کی بھرپور شرکت کی تیاریوں نے سعودی پٹھو کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے کارندوں کی نیندیں حرام کردی ہیں، ملک بھرمیں نکالے جانے والے اربعین مارچ (مشی/پیادہ روی) کے جلوسوں سے خوفزدہ سپاہ صحابہ کا سنی ایکشن کمیٹی اور دوسرے فرضی ناموں سے حکومت اور ریاست پرچہلم کے جلوسوں کو محدود کرنے اور ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ ، وہابی دہشت گرد عناصر نے نواسہ رسول ؐ کی یاد میں نکالے جانے والے جلوسوں کو اپنے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ستر ہزار شیعہ سنی عوام اور فوجی جوانوں کے قاتل سعودی نوازکالعدم سپاہ صحابہ کے کارندوں کو ملک بھرمیں ملت جعفریہ کی جانب سے اربعین امام حسین ؑ کے موقع پر نکالے جانے والے عظیم الشان جلوسوں اور اربعین مارچ میں عزاداروں کے ٹھاٹے مارتے سمندر نے خوف وہراس میں مبتلا کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم امام حسینؑ پر نئے جلوسوں اور مجالس روکنے کی ہدایت کردی

کالعدم سپاہ صحابہ سندھ کے سرغنہ پریل شاہ اور اس کے ساتھیوں نے سنی ایکشن کمیٹی کے جعلی نام سے سندھ حکومت اور دیگر انتظامی اداروں کو خطوط ارسال کیئے ہیں کہ وہ شیعیان حیدر کرارؑ کی جانب سے عراق وکربلا کی طرز پر پاکستان میں نکالے جانے والے مشی جلوسوں پر پابندی عائد کرے ، کالعدم سپاہ صحابہ نے جھوٹا پروپگینڈا شروع کردیاہے کہ یہ نئے روٹ بنانے کی سازش ہے، ان جلوسوں سے اہل سنت غیر محفوظ ہوجائیں گے ،یہ جلوس ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو پیرالائز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،چہلم شہدائے کربلاشیعہ سنی وحدت کا شاندار مظہر ہوگا،علامہ ناصرعباس جعفری

واضح رہے کہ شیعیان حیدرکرار ؑ کے جلوس ہائے اربعین پر ملک کی سلامتی کو خطرہ میں دیکھنے والے یہی عناصر پچھلے ڈیڑھ ماہ سے ملک کی گلی کوچوں میں کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے لگاتے پھر رہے ہیں، ملک بھرمیں اپنی اکثریت کا شور مچارہے ہیں ، ملت جعفریہ کے مقدسات ، علماءاور اکابرین کے خلاف غلیظ زبان کا استعمال کررہے ہیں، امام حسین ؑ اور اہل بیت ؑ کے قاتل یزید ملعون کی شان میں قصیدے پڑھے جارہے ہیں ، مولائے کائنات امام علیؑ کو (نعوذباللہ)باغی قراردیا جارہے کیا اس سے ملک کو استحکام حاصل ہورہاہے ؟؟؟

6:37 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔