ایران کی پوزیشن امریکہ سے بہتر ہے: ٹرمپ کا اعتراف
US President Donald Trump speaks during an event commemorating the repatriation of Native American remains and artifacts from Finland in the Oval Office of the White House in Washington, DC, September 17, 2020. (Photo by SAUL LOEB / AFP) (Photo by SAUL LOEB/AFP via Getty Images)
امریکی صدر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی پوزیشن امریکہ سے بہتر ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کی شب فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر ایران کے مقابلے میں امریکہ کی گوشہ نشینی کا اعتراف کرتے ہوئے جوہری معاہدے کو ایک احمقانہ معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ہر کام کو نا ممکن بنا دیتا تھا اس لئے اس معاہدے کو ختم کر دیا گیا۔
امریکی صدر نے جوہری معاہدے کو ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ جان کیری ایک ناسمجھ شخص تھے اور انہوں نے ایران کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ کیا کہ جس میں ایران نے جو چاہا اسے دے دیا گیا۔
ٹرمپ نے اپنے اس انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر ایران کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کا تکراری دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایران کو دنیا میں دہشتگرد گروہوں کی مالی امداد کرنے کی راہ میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔







