اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی پے رول پر پلنے والی ملک دشمن کالعدم جماعتوں کے اثاثوں سے متعلق حیران کن رپورٹ منظرعام پر آگئی

وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے، جس کے مطابق جیش محمد کی 57 اور جماعت الدعوۃ کی 907 پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا۔

شیعیت نیوز: سعودی پے رول پر پاکستان میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کو پروان چڑھانے والی ملک دشمن کالعدم جماعتوں کے اثاثوں سے متعلق حیران کن رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں کی منجمد املاک کی تفصیلات پیش کردیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے، جس کے مطابق جیش محمد کی 57 اور جماعت الدعوۃ کی 907 پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رسی جل گئی بل نہیں گیا، ناصبی قاری زوار بہادر کی رہائی کے بعدپھر شیعہ مکتب کے خلاف ہرزہ سرائی

جواب میں وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اقدام حکمنامے کے تحت کالعدم تنظیموں کی جن املاک کو منجمد کیا گیا ہے ان میں جماعت الدعوۃ کے 76 اسکولز، 4 کالجز، 330 مساجد اور مدارس شامل ہیں، جماعت الدعوۃ کی 186 ڈسپنسریوں، 15 اسپتالوں، 262 ایمبولنسز، 1 میت گاڑی، 10 کشتیاں، 3 ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفس، 17 عمارات اور اراضی، 1 پلاٹ، 1 زرعی اراضی اور 2 موٹر سائیکلوں کو بھی منجمد کیا گیا۔ جب کہ جیش محمد کے 53 مدارس اور مساجد، 2 ڈسپنسری اور 2 ایمبولنس کو منجمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی میں ہمت نہیں کہ وہ ہمیں اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹا سکے،علامہ اقبال بہشتی

وزارت داخلہ کے مطابق پنجاب میں جماعت الدعوۃ کی 611 اور جیش محمد کی 8 پراپرٹیز منجمد کی گئیں، سندھ میں جماعت الدعوۃ کی 80 اور جیش محمد کی 3 پراپرٹیز، بلوچستان میں جماعت الدعوۃ کی 30 اور جیش محمد کی 1 پراپرٹی، خیبر پختونخوا میں جماعت الدعوۃ کی 108 اور جیش محمد کی 29 پراپرٹیز، اسلام آباد میں جماعت الدعوۃ کی 17 اور جیش محمد کی 4 پراپرٹیز، جب کہ آزاد کشمیر میں جماعت الدعوۃ کی 61 اور جیش محمد کی 12 پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button