عراق

کرکوک میں امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا حملہ پسپا، متعدد داعشی ہلاک: حشد الشعبی

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکوک میں حشد الشعبی اور داعشی دہشت گردوں کے مابین جھڑپوں میں متعدد تکفیری مارے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکارفورس حشد الشعبی کے ایک اعلی کمانڈر نے کہا ہے کہ کرکوک میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرکے متعدد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کیا زخمی کردیا ہے۔

حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہناہے کہ جنوب مغربی کرکوک میں غیرملکی حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک داعشی کمانڈر ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حشد الشعبی کے سولہویں بریگیڈ کی فورسز داعش کو کرکوک کے جنوب مغرب میں واقع "سام عاصی” نامی گاؤں میں داخل ہونے سے روکنے میں کامیاب رہیں۔

عراقی ذرائع کا کہناہے کہ حشد الشعبی کی جوابی کارروائی میں متعدد داعشی ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ بعض تکفیری عناصر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے جون 2014 میں موصل، صلاحدین اور انبار صوبوں اور دیالہ و کرکوک کے ایک حصے پر قبضہ کرتے ہوئے دہشت گرد کاروائیاں شروع کر دی تھیں، جن کو کئی برسوں کی جدوجہد کے بعد دسمبر 2017 میں نجات دلا دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button