ایران

مغربی ایشیاء ایران اور عراق کے درمیان برادرانہ اور قریبی تعلقات سے متاثرہے: علی اکبر ولایتی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے عراق کے سابق وزير اعظم نوری مالکی کے ساتھ ملاقات میں ایران اور عراق کے برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیاء ایران اور عراق کے درمیان برادرانہ اور قریبی تعلقات سے متاثرہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے عراق کے سابق وزير اعظم اور حزب دعوہ کے سکریٹری جنرل نوری مالکی کے ساتھ ملاقات میں ایران اور عراق کے برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیاء ایران اور عراق کے درمیان برادرانہ اور قریبی تعلقات سے متاثرہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے نوری مالکی کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوری مالکی نے عراقی عوام کی خدمات میں اہم کردار ادا کیا ۔ انھوں نے کہا کہ عراقی عوام اندرونی مشکلات کو حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور عراقی سیاستداں عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ تعاون کرکے عراقی عوام کو درپیش مشکلات کو برطرف کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر ولایتی نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی اور ایرانی عوام کے باہمی تعلقات چار ہزار سالہ تاریخ پر مشتمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button