سعودی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

16 ستمبر, 2020 09:19

سعودی وزیر برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے
سعودی وزیرنے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود سے دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عادل الجبیر نے امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبدﷲ بن زاید آل نہیان، بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الذیانی سے بھی ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بھی اندرونی طورپر تیار ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق، عادل الجبیر دوست اسلامی ممالک کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

1:56 شام اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔