مشرق وسطی

سعودی، بحرین ، امارات اور مصر کے ظالمانہ محاصرے کا استقامت کے ساتھ مقابلہ جاری ہے: قطر

قطر کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کی طرف سے سعودی عرب، بحرین ، امارات اور مصر کے ظالمانہ محاصرے کا استقامت کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔

القدس العربی کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اعلان کیا ہے کہ قطر کی طرف سے سعودی عرب، بحرین ، امارات اور مصر کے ظالمانہ محاصرے کا استقامت کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔ قطر کے وزير خارجہ نے دوحہ اور واشنگٹن کے درمیان اسٹراٹیجک مذاکرات کے تیسرے مرحلے میں اعلان کیا ہے کہ قطر کی جانب سے عرب ممالک کے محاصرے کا طاقت اور قدرت کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔

محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ درحقیقت قطر نے سعودی عرب، امارات اور بحرین کے محاصرے کو ناکام بنادیا ہے۔ اس نے کہا کہ قطر کی خارجہ پالیسی امن و صلح اور ثبات کے اقدار پر مشتمل ہے جو قطر کے قومی اقدار کا مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button