ایران

بحرین اسرائیل تعلقات فلسطینی کاز اور بیت المقدس سے بہت بڑی خیانت ہے؛ ایران

عالمی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر کے مشیر حسین امیر عبداللهیان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جعلی اسرائیلی حکومت کے ساتھ بحرین کے تعلقات اسلامی امنگوں، فلسطینی کاز اور بیت المقدس کی آزادی سے بہت بڑی خیانت ہے۔

پارلیمنٹ اسپیکر کے مشیر نے کہا کہ بحرین اور عرب امارات کے منطق اور عقل و فہم سے عاری حکمرانوں کو اسرائیل کیلئے راستے کی صفائی کا کام نہیں کرنا چاہئے بلکہ انہیں تاریخ سے سبق سیکھ کر کڑے امتحان کیلئے تیار رہنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی نجات کی رسی کئی برسوں سے بوسیدہ ہو چکی ہے اس لئے کل بہت دیر ہے ۔

دوسری جانب فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) نے معاہدے کو فلسطینیوں کے ساتھ غداری قرار دیتے ہوئے ان کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کا مصداق قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین اور غزہ میں اس معاہدے پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور اب تک بارہا فلسطینی عوام رجعت پسند عرب حکومتوں کے خلاف مظاہرہ کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے قبلہ اول کے غداروں کی تصاویر اور پتلے نذر آتش کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button