اردن کے ایک اسلحہ گودام میں زبردست دھماکہ، عوام میں خوف و ہراس

11 ستمبر, 2020 15:51

اردن کے شہر زرقا کے ایک اسلحہ گودام میں زبردست دھماکوں کے بعد عوام میں خاصا خوف و ہراس پھیل گیا۔ اردنی ذرائع کے مطابق یہ دھماکے مارٹرز کے ایک گودام میں شارٹ سرکٹ کے سبب ہوئے جس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ کئی کلومیٹر دور تک اسکی روشنی اور دھمک کو محسوس کیا گیا۔ زرقا شہر اردن کے دارالحکومت امان سے، قریب تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

4:58 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔