عراق

امریکہ کا عراق میں 3 ہزار فوجی باقی رکھنے کا اعلان

امریکی فوج کے مطابق عراق میں موجود 5 ہزار 200 امریکی فوجیوں کی تعداد رواں ماہ کم کرکے 3 ہزار تک کردی جائے گی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی فوج کے مطابق عراق میں موجود 5 ہزار 200 امریکی فوجیوں کی تعداد رواں ماہ کم کرکے 3 ہزار تک کردی جائے گی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے میرین جنرل فرینک مکینزی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج مسلسل عراقی فوجیوں کی ٹریننگ کا کام کرتی رہے گی تاکہ عراق میں امریکی فوج اپنی موجودگی کو کم سے کم کر سکے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوجی عراق میں عدم استحکام پیدا کرنےاور دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ عراقی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے مطابق امریکی فوج کا عراق سے مکمل خاتمہ ضروری ہے۔

ادھر افغانستان میں امریکی فوج کے انخلاء کے حوالے سے بھی اعلان کچھ دنوں میں متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button