اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم وہابی تنظیم سپاہ صحابہ کی فائرنگ ، کوہاٹ میں شیعہ عزادار قیصر عمران شہید

ملت جعفریہ پاکستان وزیر اعظم پاکستان عمران خا ن اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ملک میں جاری تکفیری دہشت گردی اور ریاستی اداروں کی جانب سے کالعدم جماعتوں کی مسلسل پشت پناہی کا فوری طور پر نوٹس لیں ۔

شیعیت نیوز:ریاستی سرپرستی میں کالعدم سپاہ صحابہ بےلگام ، شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں تیزی ،کوہاٹ میں کے ڈی اے کے علاقے میں عالمی دہشتگرد گروہ داعش کےذیلی ونگ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ عزادار قیصر عمران ولد ضامن حسین شہید۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن کالعدم تکفیری وہابی دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نے کوہاٹ کے علاقے کے ڈی اے میں دن دہاڑےفائرنگ کرکے ایک شیعہ دکاندار قیصرعمران کو بے دردی سے شہیدکردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: امام حسین ؑ کے قاتل عمرابن سعدپرلعنت کے جرم میں کس نےکس پر ایف آئی آرکٹوائی ؟؟جان کر حیران رہ جائیں

واضح رہےکہ وطن عزیز میں گزشتہ چند ہفتوں بالخصوص محرم الحرام کے آغاز سے قومی سلامتی واستحکام کی دشمن کالعدم جماعت سپاہ صحابہ اور اس کی اتحادی تحریک لبیک کے دہشت گرد بیرونی ممالک کے خفیہ اراداوں خصوصاموساد ، را اور سعودی عرب کی ایماءپر فرقہ وارایت پھیلانے مین سرگرم ہیں۔

امام حسین ؑ اور انکے اصحاب و انصار کے قاتل یزیدملعون ، اس کے باپ اور ساتھیوں کے خلاف لعنت کو بنیاد بنا کر کالعدم جماعتوں نے ایک مرتبہ پھر ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم کردیا ہے ، حالیہ دنوں میں کراچی اور اب کوہاٹ میں شیعہ ٹارکٹ کلنگ کے واقعات کسی بڑے سانحے کا پتہ دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ سنی اتحاد کے ذریعہ ملک دشمنی کے ایجنڈے کو ناکام بنادیں گے ،علامہ باقرعباس زیدی

ملت جعفریہ پاکستان وزیر اعظم پاکستان عمران خا ن اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ملک میں جاری تکفیری دہشت گردی اور ریاستی اداروں کی جانب سے کالعدم جماعتوں کی مسلسل پشت پناہی کا فوری طور پر نوٹس لیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button