مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی حکام کا بیت المقدس میں فلسطینیوں کو مکان مسمار کرنے کا حکم

شیعیت نیوز : صیہونی ریاست کا ریاستی جبر جاری ہے۔ اسرائیلی حکام نے دو فلسطینی بھائیوں کومقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت حنینا میں اپنا گھر مسمار کرنے پر مجبور کیا ۔ ایک اورفلسطینی شہری سے اس کا مکان اسی کے ہاتھوں مسمار کرا دیا گیا۔

ان بھائیوں کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے انہیں بلڈوزر لانے اور اپنا گھر منہدم کرنے پر مجبور کیا گیا تاکہ وہ ہزاروں شیکل جرمانے کی ادائیگی سے بچ سکیں ۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض حکام نے بیت المقدس ہے شہری خالد محمود بشیر سے جبل المکبر کے مقام پر واقع اس کا مکان مسمار کرا دیا۔

گذشتہ چارہ ماہ سے اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے مکان مسمار کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا۔ دوسرا نوٹس اسے دو ہفتے قبل دیا گیا اسے مکان مسمار کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی تھی۔ اور کہا گیا تھا کہ وہ اپنا مکان مسمار کردے ورنہ اسے مکان مسمار کرانے کے بدلے میں اسرائیلی انتظامیہ کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : عرب ممالک تعاون نہ کرتے تو فلسطینی ہمیں بے دخل کردیتے۔ اسرائیلی وزیر اعظم

انہدام عام طور پر ’’بغیر لائسنس کی تعمیر‘‘ پر کیا جاتا ہے۔ اسی دوران ، قابض صیہونی حکام نے بیت المقدس میں مقیم فلسطینیوں کے لئے عمارت کے اجازت نامے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے لیکن وہ اسرائیلی آباد کاروں کو تعمیراتی سرگرمیوں کی اجازت دے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ سن 1967 میں بیت المقدس پر قبضے کے بعد سے ، اسرائیل نے فلسطینی باشندوں کو وہاں سے بے دخل کرنے کی پالیسی کے تحت شہر میں 1،900 فلسطینی مکانات مسمار کردیئے ہیں۔

دوسری جانب گذشتہ شام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک کار اور یہودی آباد کاروں کی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم چا فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ قلقیلیہ میں عزون کے مقام پر پیش آیا۔

ہلال احمر کا طبی عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پرپہنچ گیا جس نےزخمیوں کو وہاں سے اٹھایا اور انہیں طبی امداد فراہم کی۔ زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد پانچ بتائی جاتی ہے جن کی حالت تشویشناک ہے اورانہیں اسپتال داخل کردیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پچاس اور تیس سال کے چار فلسطینی شامل ہیں۔ ان میں 30 سالہ خاتون اور ایک چھ سالہ بچی بھی زخمی ہوئی ہیں۔ یہ حادثہ شمال مشرقی قلقیلیہ میں اسرائیل کی تیار کردہ بائی پاس روڈ نمبر 55 پر پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button