اہم ترین خبریںپاکستان

ریاستی سرپرستی میں شیعہ کافر کا سوشل میڈیا ٹرینڈ، ادارے خاموش تماشائی

شیعیت نیوز : کالعدم جماعت سپاہ صحابہ اور تکفیری مدارس کی جانب سے بانیان پاکستان قائد اعظم مجمد علی جناح کی اولادوں ( شیعہ مسلمانوں ) کہ خلاف “ شیعہ کافر “ کا ٹوئیٹر ٹرینڈ لیکن ریاستی ادارے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی خاموش تماشائی ۔

پاکستان کی مسلح افواج اور پولیس کے جوانوں کے قتل میں ملوث تکفیری دہشتگرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ اور تکفیری مدراس کے فتنہ پروروں کہ جنکے ہاتھ پاکستان کہ ہزاروں معصوم شہریوں کےخون میں غلطاں ہیں کی جانب سے آج 1 ستمبر کو پھر نفرت آمیز ٹرینڈ شروع کیا گیا جس کا مقصدہندوستانی ایجنسی را اور امریکی ایجنڈے کی تکمیل ہے لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ ملک کی حفاظت پر مامور ادارے ان ملک دشمنوں کے خلاف کاراوئی سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں جبکہ قاتلان نواسہ رسول امام حسین (ع) کی مذمت کرنے پہ انہی اداروںکی جانب سے ملک بھر سے 14 سے زائد شیعہ ذاکرین عظام کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بزرگ شخصیت تقی جعفر سمیت جیّد شخصیات پر ایف آئی آر درج کرکے چھاپے مارے جارہے ہیں اور انکے اہل خانہ کو پابند سلال کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عقائد پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کسی کو اجازت نہیں کہ اپنے تکفیری عقائدہم پر مسلط کرے، ملت جعفریہ کا واضح اعلان

آخر ریاست پاکستان 4 دہائیوں سے ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنیوالے اور ملک عزیز پاکستان کے معصوم پاکستانیوں کے قاتلوں کے خلاف کب حرکت میں آئے گئی؟

کیا انکو موقع دیا جائے گا کہ وہ امریکی ، سعودی اورہندوستانی ایماء پہ سی پیک (CPEC) کو عدم استحکام سے دوچار کرکے وطن عزیز کو نقصان پہنچائیں ؟ کیا پاکستان کا نام FATF کی لسٹ میں شامل ہی رہے گا؟
خدارا بیدارہوجائیں اور ان ملک دشمنوں کو پہچانیں ۔
پاکستان ہمارے ( شیعہ ) اکابرین نے بنایا تھا یہ تکفیری اور دیوبند مکتب فکر کےبزرگ توبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو بھی کافر اعظم قرار دے کر گاندھی کہ ہمرکاب تھے اور ارض پاکستان کے خلاف مسلمانان ہند کو اکساتے تھے ۔

شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button