مشرق وسطی

اسرائیلی میزائلوں کا جنوبی دمشق پرحملہ، 2 فوجی اہلکار شہید اور 7 زخمی

شیعیت نیوز : جنوبی دمشق پر اسرائیلی حملے کی فوری جوابی کارروائی کی گئی اور متعدد اسرائیلی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات شام کی فوج نے دمشق کے جنوب میں اسرائیلی فضائی اور میزائل حملوں کو پسپا کردیا۔

سانا نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے متعدد اسرائیلی میزائلوں کو روک کر فضا میں ہی تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، اسرائیل نے مقبوضہ گولان کے علاقے جبل الشیخ سے جنوبی دمشق پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی بادشاہ نے وزارت دفاع کے کئی اہلکاروں کو برطرف کردیا

شام کے ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی دشمن نے پیر کی رات مقامی وقت کے مطابق 22:40 پر مقبوضہ گولان سے فضائی حملہ کیا؛ تاہم شامی فوج نے متعدد اسرائیلی میزائلوں کو اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔

شامی فوج کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فضائی حملوں میں شامی فوج کے دو اہلکار شہید اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی داعشی لیڈر ملا عبدالعزیز برقعہ پوش نے یزید پلید کورحمتہ اللہ علیہ قراردے دیا ، اہل سنت علماءبرہم

دوسری جانب شام کے ایک با خبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام کے الشدادی علاقے میں واقع امریکی فوجی چھاؤنی میں 20 سعودی فوجی تعینات کر دیئے گئے۔

العالم ٹی وی چینل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شمالی شام کے صوبہ الحسکہ کے الشدادی علاقہ میں واقع امریکی فوجی چھاؤنی میں 20 سعودی فوجی داخل ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ایک سینئر کمانڈر سعود الجعیفی کی قیادت میں 20 سعودی فوجی 26 اگست کو عراق سے الشدادی کے تیل سے مالامال علاقے میں واقع چھاؤنی میں داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ شام کے شمالی صوبہ الحسکہ میں کل امریکی دہشت گرد فوجیوں اور روسی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button