اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں عزاداروں پر بھارتی فورسز کی بربریت، پیلیٹ گنوں کا استعمال

شیعیت نیوز : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف پیلیٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے بڈگام، گنڈ حسی بٹ کے بعد لالچوک اور بمنہ سرینگر میں پُرامن عزاداروں پر قابض بھارت نے شیلنگ، آنسو گیس اور پیلیٹ گنوں کے بے دریغ استعمال سے مبینہ طور پر درجنوں عزادار شدید زخمی ہوئے، متعدد افراد کی آنکھوں پر زخم آئے جو نابینا پن کا باعث بن سکتا ہے۔

8 اور 9 محرم الحرام کو شہر کے سول لائنز علاقوں بشمول لال چوک اور بڈشاہ چوک کی مکمل ناکہ بندی کے باوجود کئی مقامات سے جلوس عزاء برآمد کرنے کی کوشش کی گئی، جس دوران 30 کے قریب پُرامن عزاداروں کو حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیریت کی بدترین شکست ، دمبالوبدین میں جلوس عاشورابرآمد، ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

شہر سرینگر کے پائین علاقوں کو سول لائنز علاقوں کیساتھ ملانے والی سڑکوں کو بند کیا گیا تھا۔ ادھر بمنہ سرینگر میں پُرامن عزاداروں پر قابض فورسز نے راست شیلنگ کی اور پلٹ گن کا استعمال کرکے عزاداروں کو شدید زخمی کیا اور کئی عزاداروں کو حراست میں لیا گیا۔

زخمی عزاداروں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ چند عزاداروں کو پلٹ گن لگنے سے انکی بینائی مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی قابض افواج 2010ء سے پیلٹ گنوں اور مہلک کارتوسوں کا استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر پیلیٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خاص طور پر کشمیری نوجوانوں کو اس موت پر مبنی مہم کا شکار بنایا جارہا ہے، پیلٹ گنوں کا استعمال انسانی حقوق اور ہیومنٹیرین لاز کی صریحا خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button