اہم ترین خبریںپاکستان

بدین، پولیس ایس ایچ او اور کالعدم سپاہ صحابہ کارکن خالد جروار جلوس عاشورہ کی راہ میں رکاوٹ

شیعیت نیوز: بدین کی تحصیل دمبالو میںمقامی ایس ایچ اواور کالعدم سپاہ صحابہ کا رکن خالد جروار جلوس شہادت امام حسین ؑ کی راہ میں رکاوٹ بن گیا، کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کی خوشنودی کی خاطر روائتی جلوس عاشورہ کی اجازت فراہم کرنے سے انکار، خالد جروار کاروز عاشوردن میںکالعدم سپاہ صحابہ کے جلسےکے باعث عزاداروں کو جلوس عزا رات میں نکالنے کا مشورہ۔مومنین میں شدید اشتعال ، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے فوری طور پرکالعدم سپاہ صحابہ کے رکن ایس ایچ او خالد جروار کی برطرفی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کی تحصیل دمبالو جوکہ ڈگری سے فقط 22کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع بدین اور ضلع تھرپارکر کا سرحدی علاقہ ہے ، مومنین کی بڑی آبادی ہونے کے سبب روز عاشور عزاداری کا بڑا روائتی جلوس برآمد ہوتاہے، اس سال مقامی ایس ایچ او جو کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جمادارکی پوسٹ پر برتی شدہ اور گزشتہ 11 سال سے اسی تھانے میں ایس ایچ او کی کرسی پر براجمان ہے مرکزی جلوس عاشورا نکالے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں حضرت عثمان کے یوم شہادت پر جلوس نکالنے کی روایت

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او خالد جروار جو کہ پس پردہ کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کااہم رکن بھی ہےاس نے کالعدم سپاہ صحابہ کی خوشنودی کی خاطر اس روائتی جلوس کو غیر قانونی بھی قراردیا ہے،جس پر مقامی مومنین نےاسے2015کے ثبوت بھی فراہم کیئے ہیں، ایس ایچ او مومنین پر دباؤ ڈال رہاہے کہ وہ اس سال جلوس عاشورہ دن کہ بجائے رات میں برآمد کریں ،، چونکہ کالعدم سپاہ صحابہ نے اسی روز اسی مقام پر ایک فتنہ انگیز اجتماع اعلان کیاہواہے۔

مقامی مومنین اور شیعہ تنظیمات نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی پولیس سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بدین تحصیل دمبالو کے تکفیری ایس ایچ او کے متعصبانہ رویے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کو فوری طورپر عہدے سے برطرف کریں اور ملک دشمن کالعدم جماعت سے تعلقات کے سبب کے اس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی ہے ، عزاداران امام حسین ؑ جلوس عاشورا ہر صورت اپنے مقررہ وقت اور مقررہ روٹ پر ہی نکالیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button