اہم ترین خبریںپاکستان

شہر قائد کے عزاداران حسینیؑ کے لئے بڑی خبر،مرکزی جلوس عزاکے روٹ کا اعلان

۔مرکزی جلوس ہائے عزاکے پرانے روٹ کی بحالی پر منتظمین اور عزاداروں نے اطمینان کا اظہار کیاہے ۔

شیعیت نیوز: شہر قائد کے عزاداران حسینیؑ کے لئے بڑی خبر،مرکزی جلوس عزاکے روٹ کا اعلان کردیا گیا، ڈی آئی جی پولیس ٹریفک سکیورٹی برانچ کی جانب سے نشتر پارک کراچی سے برآمد ہونے والے تمام جلوس ہائے کے روٹ میپ کا اعلان کردیا گیا۔8،9اور10 محرم الحرام کے تمام مرکزی جلوس اپنے پرانے روائتی راستوں سے گزرکر اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پزیرہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ شیعہ علماکونسل پاکستان علامہ ساجدنقوی کا علماء، ذاکرین، بانیان مجالس و عزاداران کے نام پیغام

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس ٹریفک نے شہریوں کی اطلاع کے لئے نشتر پارک کراچی سےبرآمد ہونے والے 8،9اور10 محرم الحرام کےجلوس ہائے عزاکے روٹ اور متبادل راستوں کا نقشہ جاری کردیا ہے، نئے نقشے کے مطابق تمام جلوس اپنے پرانے روٹ یعنی نشتر پارک سے براستہ ایم اے جناح روڈ، سی بریز، صدر ، ریگل ، تبت سینٹر سے ہوتے ہوئے بولٹن مارکیٹ اور پھر حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پزیر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جلوس نواسہ رسولؐ کےخلاف ہرزہ سرائی،سربراہ جےیوپی نےقاری زوار بہادرسےاظہارلاتعلقی کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ دو سال سے مرکزی جلوس کے اس روٹ پر گرین لائن بس منصوبے پر تعمیراتی کام کے باعث محرم الحرام اور یوم علیؑ کے تمام جلوس نیو ایم اے روڈ لائنز ایریا سے گزارے جارہے تھےیہ روٹ طویل اور دشوار گزار ہونے کے سبب عزاداروں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا تھا۔مرکزی جلوس ہائے عزاکے پرانے روٹ کی بحالی پر منتظمین اور عزاداروں نے اطمینان کا اظہار کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button