دنیا

بنیامین نیتن یاہو کی برطانیہ سے ایران مخالف خیمے میں شامل ہونے کی اپیل

شیعیت نیوز : اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے برطانیہ نے اپیل کی ہے کہ لندن، ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں شامل ہو جائے۔

بنیامین نیتن یاہو نے برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ اسرائیل کو لندن سے یہ امید ہے کہ وہ تہران کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں میں شامل ہو جائے۔

منگل کے روز صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب میں ملاقات ہوئی۔

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اس ملاقات میں برطانوی وزیر خارجہ سے کہا کہ مجھے امید ہے کہ برطانیہ، ایران کے بارے میں اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھی امریکی پابندیوں میں شامل ہو تاکہ تہران کو عام تباہی کے ہتھیاروں تک رسائی سے روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو ایک ہفتے میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں دوسری سفارتی شکست

اس ملاقات میں برطانوی وزیر خارجہ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان گفتگو اور تعاون پھر سے شروع کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔

دوسری جانب سوڈان کے وزیر اعظم نے اسرائیل سے تعلقات کے لئے امریکہ کے سامنے شرط رکھ دی ہے۔

سوڈان کے وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لئے امریکہ کے سامنے ایک عجیب سی شرط رکھ دی اور کہا کہ یہ موضوع، ان کے ملک کا نام دہشت گردوں کے حامیوں کی فہرست سے نکالنے کے امریکی فیصلے سے الگ ہونا چاہئے۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے دار الحکومت خرطوم میں امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپئو اور اس ملک کے وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کی ملاقات ہوئی۔

سابق صدر عمر البشی کے مستعفی ہونے کے 15 سال کے بعد کسی امریکی عہدیدار نے اس ملک کا دورہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button