یمن

عرب لیگ کی خواب غفلت اُسے مکمل طور پر بکھیر کر رکھ دے گی۔ یمنی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز : یمنی وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے عرب ای مجلے سبانت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں عرب لیگ کے خواب غفلت میں گرفتار ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ کی یہ غفلت کی نیند، بلاشک و سبہ، اُسے مکمل طور پر بکھیر کر رکھ دے گی کیونکہ وہ اپنے بنیادی و اصلی مقاصد سے انتہائی دور ہو چکی ہے اور اب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ وہ عرب دنیا کے کسی چھوٹے سے چھوٹے مسئلے کے حل اور مشترکہ مفاد کی کم از کم حفاظت سے بھی عاجز آ چکی ہے۔

یمنی وزیر خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ اب انواع و اقسام، بالخصوصی غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے ہونے والی سازشوں کے مقابلے میں عرب ممالک کے مشترکہ مفاد کے دفاع کی صلاحیت بھی نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس کی وردی میں چھپے ابن زیاد کےہرکارے پھرسے عزائےحسینؑ کے خلاف سرگرم

ہشام شرف عبداللہ نے عرب لیگ کی موجودہ صورتحال اور یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کی عزت و آبرو اور اس کا اعتماد تو 26 مارچ 2015ء کے روز ہی مٹی میں مل گیا تھا جس دن وہ یمن کے خلاف جارحانہ جنگ میں یمن پر جارحیت مسلط اور یمن کا محاصرہ کرنے والی جارح قوتوں کے ساتھ جا کھڑی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دوران اس تمام عرصے میں بیگناہ یمنی عوام کے خلاف جارح سعودی فوجی اتحاد کے انواع و اقسام کے جرائم پر عرب لیگ نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

یمنی وزیر خارجہ نے عرب لیگ کو امیر عرب ممالک کا کلب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر وہ ملک جو عرب لیگ کو زیادہ چندہ دے، عرب لیگ اسی کی وکیل بن جاتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی پر 2 ہفتے قبل ہی متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے کا اعلان کر دیا گیا تھا جبکہ فلسطینی مزاحمتی محاذ سمیت پورے عالم اسلام کی جانب سے اس اماراتی اقدام کی شدید مزمت تاحال جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button