اہم ترین خبریںپاکستان

مظلوم فلسطینیوں کے خون کا سودا کرنے کی کوشش عرب حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ وحدت ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے خون کا سودا کرنے کی کوشش عرب حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات و اسرائیل معاہدے کے بعد کا منظر نامہ

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیل اور عرب ریاستوں کی اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ 21
اگست بعد ازنماز جمعہ ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج ریلیاں نکالی جائیں گی جن کا مقصد اسرائیل کے ناپاک عزائم کو آشکار اور عرب کے خائن حکمرانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کرنا ہے۔

انہوں نے کہ عرب حکمران گریٹر اسرائیل کے امریکی منصوبے کی تکمیل میں معاون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔مظلوم فلسطینیوں کے خون کا سودا کرنے کی یہ کوشش عرب کے حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی۔

کانفرنس میں علامہ باقر عباس زیدی، علی حسین نقوی،علامہ علی انور،علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن،مولانا بشیر انصاری،میر تقی ظفر،نا صر الحسینی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button