مقبوضہ فلسطین

غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے فلسطینی مزاحمتی مراکز پر زمینی اور فضائی حملے

شیعت نیوز : فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو علی الصباح فلسطینی مزاحمت کاروں کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی تین رصدگاہوں پر بمباری کی۔

عینی شاہدین اور ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مشرقی علاقے القرارہ میں قائم ایک فیلڈ مرکز پر بمباری کی گئی۔

ادھر اسرائیلی توپ خانے سے غزہ کی پٹی میں البریج پناہ گزین کیمپ کےقریب حجر الدیک کے مقام پر فیلڈ مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ بمباری میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں‌ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی اماراتی یارانہ،مسجد اقصیٰ کے خطیب کادبنگ اعلان واقدام

خیال رہے کہ گذشتہ 10 دن سے غزہ کی پٹی کا علاقہ کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر وقفے وقفے سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں اور ان کی رصدگاہوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم گیارہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں دو الگ الگ مقامات پر فلسطینی مظاہرین پر حملے کیے جس کے نتیجےمیں کم سے کم گیارہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ 0404 کی رپورٹ‌ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں دیر ابو مشعل کے مقام پر احتجاجا سڑک پر ٹائر جلانے والے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوجیوں‌نے زخمی ہونے والے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیل کے بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق رام اللہ میں ہونے والی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا تاہم فلسطینی وزارت صحت نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

ادھر فلسطینی ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے امدادی کارکنوں نےدیر ابو مشعل کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کی ہے۔قبل ازیں رام اللہ میں ترمسیعا کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں‌کی ایک ریلی پر فائرنگ سے 8 شہری زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button