اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اب اسرائیلی بمباری کا جواب بمباری سے دیا جائے گا، صلاح الدین بریگیڈ

شیعیت نیوز : فلسطینی مزاحمتی تحریک کے عسکری ونگ ناصر صلاح الدین بریگیڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ نئے اسرائیلی دفاعی توازن کو ہرگز قبول نہیں کرے گا بلکہ اب فلسطین پر ہونے والی بمباری کا جواب اسرائیل پر جوابی بمباری کے ساتھ دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی الاعلام الحربی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک کا یہ مختصر بیان غزہ کے بیت حانون نامی شمالی شہر کے نواح میں واقع فلسطینی مزاحمتی محاذ سے متعلق ایک علاقے پر صیہونی توپخانے کی بمباری کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

متحدہ عرب امارات و اسرائیل معاہدے کے بعد کا منظر نامہ یہ خبر بھی پڑھیں

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ناصر صلاح الدین بریگیڈ نے گزشتہ اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ غیرقانونی صیہونی بستیوں کی جانب آتشیں غبارے بھیجنے کا عمل دوبارہ سے شروع کر رہا ہے جو اسرائیل کی جانب سے دستخط شدہ معاہدوں پر دوبارہ عملدرآمد شروع ہونے تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کی شہری آبادی کو پچھلے دس روز سے ہوائی و توپخانے کے حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button