مقبوضہ فلسطین

غزہ میں فلسطینیوں نے ٹرمپ، نیتن یاہو اور بن زاید کی تصاویر کو آگ لگا دی

شیعت نیوز : غزہ میں سیکڑوں فلسطینیوں نے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں امریکی صدر ٹرمپ، صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے امیر محمد بن زاید کی تصاویر کو آگ لگا کر متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے معاہدے کی مذمت کی۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مظاہرین نے غزہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے معاہدے کے خلاف نعرے لگائے، اس کی مذمت کی اور اسے شرمناک قرار دیا۔

احتجاجی مظاہرین نے امریکی صدر ٹرمپ، صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے امیر محمد بن زاید کی تصاویر کو پاؤں تلے روندنے کے بعد انہیں آگ لگادی۔

یہ بھی پڑھیں : اب خطے میں پیش آنے والے کسی بھی نئے حادثے کا ذمہ دار یواے ای ہو گا، جنرل محمد باقری

دوسری جانب عرب اخبار فلسطین الیوم کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ مزاحمتی محاذ کا مسلمہ حق ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے صیہونی دہشت گردی کے مقابلے میں اپنی دفاعی لائن کو مضبوط بنائے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اپنے بیان میں فلسطین کے انقلابی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان اور فلسطینی جوانوں کے خلاف ہونے والے صیہونی اقدامات کے بھرپور جواب پر تاکید کی ہے۔ اس مزاحمتی تحریک نے اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ، اسرائیل کو نکیل ڈالنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ فلسطینی قوم پر جارحیت کے تمام نتائج کا ذمہ دار صیہونی دشمن ہی ہوگا اور صیہونی دہشت گردی کو بالآخر مزاحمتی محاذ کے ساتھ روبرو ہونا پڑے گا۔

جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں مغربی کنارے کے اندر فوجی گاڑی تلے کچل کر ایک فلسطینی جوان کے شہید کئے جانے، عصیرہ میں غاصب صیہونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی کاشت کاروں پر ہونے والے حملے اور غزہ کی پٹی پر ہونے والے اسرائیلی ہوائی حملوں سمیت فلسطینیوں کے خلاف انجام پانے والی متعدد صیہونی دہشت گردانہ کارروائیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ یہ جارحانہ اقدامات بعض مسلم ممالک (امارات و بحرین) کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button