اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مجاہدین کے ہاتھوں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور کئی گرفتار ہوگئے ہیں، ابوعبیدہ

شیعیت نیوز: فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ مجاہدین نے غزہ میں صہیونی فورسز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

انہوں نے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجاہدین نے غزہ کے شمال میں ایک پیچیدہ کاروائی کے دوران صہیونی فورسز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ جبالیا میں مجاہدین نے منصوبہ بندی کے تحت صہونی فوجیوں کو زیرزمین سرنگ کی طرف کھینچا اور سرنگ کے دہانے پر پہنچتے ہی چاروں طرف سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مذاکرات غزہ سے صہیونی فورسز کے انخلاء سے مشروط ہیں، حماس

مجاہدین کے اچانک حملے سے صہیونی فوجیوں کے اوسان خطا ہوگئے۔ مجاہدین کے حملے میں موقع پر موجود تمام صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ مجاہدین نے بعض صہیونی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ القسام بریگیڈ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں زخمی صہیونی فوجی کو گھسیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button