دنیا

امریکہ نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کا گرین سگنل دیدیا

شیعت نیوز : امریکہ نے ایک بار پھر سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت اور یمنی عوام کے خلاف اس کے استعمال کا دفاع کیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے معائنہ کاروں کی رپورٹ کے برخلاف امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم آندرے بابیش کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو ہونے والی اسلحے کی فروخت قوانین کے مطابق انجام پائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاستی اداروں کی عجلت یا غفلت ؟شیعہ علماءپر اپنے ہی شہر میں داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

مائیک پومپئو کا یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب امریکی وزارت خارجہ کے معائنہ کاروں نے اپنی حالیہ رپورٹ میں یہ اعلان کیا ہے کہ دو ہزار انیس میں سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کے وقت مائیک پومپئو کی ٹیم نے یمن میں عام شہریوں کو لاحق خطرات کا صحیح طور پرجائزہ نہیں لیا۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے رواں سال کے آغاز میں وزارت خارجہ کے انسپیکٹر جنرل اسٹیو لینیک کو اس لئے ان کے عہدے سے برخاست کر دیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت سمیت ایسے مختلف معاملات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی تھیں جنہوں نے مائیک پومپئو کو سنگین الزامات سے روبرو کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کو مارچ دو ہزار پندرہ سے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی بہیمانہ جارحیت کا سامنا ہے اور امریکہ اس جارحیت کا اصل حامی شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button