اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان ایک بارپھر ایران کےساتھ ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے کو تیار

اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ اکنامک کوورڈینیشن آرگنائیزیشن (ای سی او) کے تحت پاکستان، ایران، ترکی فریٹ ٹرین کے حوالے سے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے اسلام آباد میں تعینات برادر اسلامی پڑوسی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کیساتھ ایک ملاقات میں ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کوئٹہ، تفتان ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے فیزیبیلیٹی سٹڈی مکمل کر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی کے امور سمیت باہمی تعاون کے فروغ بالخصوص ریلوے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ اکنامک کوورڈینیشن آرگنائیزیشن (ای سی او) کے تحت پاکستان، ایران، ترکی فریٹ ٹرین کے حوالے سے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیارت پالیسی مسترد،قافلہ سالاروں کا علامہ شہنشاہ نقوی کی قیادت میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے اور ایران ریل کے درمیان شراکت داری کے باہمی منصوبوں میں تیزی لانے کے لئے چئیرمین ریلوے کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ پاکستان محکمہ ریلوے کیجانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس ملاقات میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے کوئٹہ، تفتان ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے فیزیبیلیٹی سٹڈی مکمل کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کی محرم الحرام سے قبل سندھ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیداکرنےکی کوشش

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، تفتان ٹریک کی اپ گری ڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمدورفت اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت منظور ہونے والے ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئے گا۔ خواہش ہے سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان اور ایران کے درمیان ریل تعاون کو زیادہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button