مشرق وسطی

عالمی برادری اسرائیلی جرائم کو لگام دے، اسلامی تعاون تنظیم

شیعت نیوز : اسلامی تعاون تنظیم کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے غزہ پٹی میں مظلوم فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری، غزہ کے محاصرے اور اسی طرح مظلوم فلسطینی عوام کی سرکوبی سے متعلق اسرائیل کی جاری پالیسیوں پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی عوام غزہ کے محاصرے پر خاموش نہیں رہیں گے۔ فوزی برھوم

غیر ملکی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے اپنے بیان میں غاصب صیہونی دہشت گردوں کی جانب سے فلسطینیوں کی گرفتاری اور انہیں اجتماعی سزا دینے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں یوم آزادی پاکستان کے پوسٹرز لگ گئے، بھارتی فوج پریشان

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرے۔

او آئی سی کی مذکورہ کمیٹی نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے ساتھ اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی حالت زار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام جو اسرائیل کی تسلط پسندی کا شکار ہیں، عالمی قوانین کی رو سے ہر قسم کے امتیازی سلوک کے بجائے ان کی حمایت کی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ صاحب! استعفیٰ دے ہی دیں

واضح رہے کہ اس وقت اسرائیل کی جیلوں میں 4500 فلسطینی قیدی کئی کئی برسوں سے غیر قانونی طور پر پابند سلاسل ہیں اور انہیں شدید طور پر جسمانی اور ذہنی ٹارچر کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button