مقبوضہ فلسطین

غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کی ایک بار پھر گولہ باری، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

شیعت نیوز : کل اتوار کے روز اسرائیلی ٹینکوں اور توپ خانے نے غزہ کی پٹی میں متعدد مزاحمتی مراکز پر گولہ باری کی۔ دوسری طرف یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں مزاحمتی تنصیبات پر گولہ باری کی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی دیر البلح میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر دھواں پیدا کرنے والے گولے داغے اور مشین گنوں سے فائرنگ کی۔

ادھر اسرائیل کےعبرانی ٹی وی چینل 13 نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ فلسطینیوں کی طرف سے غزہ کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روکنے کے لیے فائرنگ کی جس کے جواب میں اسرائیلی ٹینکوں اور مشین گنوں سے فلسطینی مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں : توہین جناب سیدہ ؑ کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کا ملعون آصف جلالی کیس پر بڑا اقدام

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری کی فول پروف سیکیورٹی میں کل اتوار کے روز ساٹھ کے قریب یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں اور یہودی مذہبی اداروں کے طلبا کی بڑی تعداد سمیت دیگر آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

اسرائیلی انٹیلی جنس حکام مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی جاسوسی کے لیے داخل ہوئے۔ یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے کو اپنا مرکز بنایا اور باب مصلیٰ رحمت میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

اسرائیلی پولیس نے مبینہ طور پر مشکوک چیز کے ملنے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں باب العامود کے علاقے کو بند کر دیا اور فلسطینی شہریوں کے دونوں طرف آنے جانے پر پابندی عائد کر دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس افسروں نے باب العامود کے علاقے کو مسجد اقصیٰ کے قریب بند کر دیا اور درجنوں شہریوں کو مقدس مقام کے اندر اور باہر قید کردیا۔ پولیس افسران نے علاقے میں شہریوں اور ان کے سامان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button