مشرق وسطی

ایران پر عائد ہتھیاروں کی پابندیاں ختم نہ کی جائیں، خلیج فارس تعاون کونسل

شیعت نیوز : خلیج فارس تعاون کونسل نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران پر عائد ہتھیاروں کی پابندیاں ختم نہ کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف فلاح مبارک الحجرف نے کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے اپنے ایک خط میں اسلامی جمہوریہ ایران پر فرقہ واریت کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے قرارداد 2231 کے ذریعے ایران پر عائد ہتھیاروں کی پابندیوں میں مزید توسیع کر دی جائے۔

نائف فلاح مبارک الحجرف نے سلامتی کونسل کو ارسال کئے گئے اپنے خط میں ایران پر خطے کے اندر اسلحہ تقسیم کرنے اور دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ ایران پر عائد اسلحے کی پابندیوں میں توسیع خطے کے اندر امن و امان و استحکام میں اضافے کا سبب بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی پابندیوں کے باعث حزب اللہ اور زیادہ طاقتور ہوگی، روسی سفیر زاسیپکن

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کے مطابق ایران پر عائد اسلحے کی پابندیاں 18 اکتوبر 2020ء کو ختم ہو جائیں گی۔

یاد رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی جانب سے یہ خط ایک ایسے وقت میں لکھا گیا ہے جب ایران پر عائد اسلحے کی پابندیوں میں توسیع پر مبنی امریکی قرارداد کو 2 دن بعد ہی ووٹنگ کے لئے سلامتی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری طرف چین اور روس نے بھی اس حوالے سے یہ اعلان کر رکھا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی قرارداد کو ویٹو کر دیں گے۔ معروف امریکی مجلے فارن پالیسی نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران پر عائد اسلحے کی پابندیوں میں توسیع پر مبنی امریکی قرارداد کو ویٹو کرنے کی نوبت بھی نہیں آئے گی کیونکہ امریکی قرارداد کو منظوری کے لئے ضروری 9 ووٹ ملنا بھی مشکل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button