سعودی عرب

محمد بن سلمان اپنے ایک مخالف سعد الجبری کو کینیڈا میں قتل کرانا چاہتا تھا۔

شیعت نیوز : امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن نے کینیڈا میں اپنے ایک مخالف سعد الجبری کو قتل کرانے کے لئے سعودی ولی عہد کی کوشش کے دعوے کی تصدیق کی ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن ٹام مالینوفسکی نے کہا کہ جب اغوا کرنے ، قاتل دستے بھیجنے، قتل کرنے اور تشدد کرنے میں شہرت رکھنے والا کوئی شخص پیغام بھیجتا ہے اور برے انجام کی دھمکی دیتا ہے تو یہ ماننا منطقی ہے کہ وہ ایسا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں دہشتگردی کا خطرہ، انٹیلیجنس اداروں نے الرٹ جاری کردیا

کینیڈین حکومت کے وزیر برائے سیکورٹی، بل بیلر نے بھی جمعرات کو کینڈا میں اپنے ایک مخالف کو قتل کرنے کی محمد بن سلمان کی کوشش کی مذمت کی تھی ۔

سعودی ولی عہد بن سلمان کے سابق مشیر سعد الجبری نے واشنگٹن کی ایک عدالت میں اپیل دائر کی ہے کہ بن سلمان اسے قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی بربریت، گھر میں گھس کر شیر خوار بچے کی ماں کو شہید کر دیا

سعد الجبری نے کورٹ میں جو ثبوت پیش کئے ہیں اس کے مطابق سعودی ولی عہد نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے دو ہفتے بعد انہیں بھی قتل کرنے کے لئے ایک قاتل دستہ کینیڈا بھیجا تھا۔اس اپیل کے بعد کینیڈا کے حکام کو قاتل ٹیم پر شک ہوا اورانھوں نے سفارتی پاسپورٹ کے حامل ایک شخص کے سوا کسی کو بھی کینیڈا میں داخل نہیں ہونے دیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button