علامہ محمد رمضان توقیر کی سی سی پی او پشاور سے ملاقات، محرم الحرام کے انتظامات پر گفتگو

07 اگست, 2020 15:01

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور سے ملاقات کی اور آمدہ محرم الحرام کے بہترین انعقاد سمیت دیکر مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں معاویہ اعظم پرویز الہی الائنس کو شکست، اراکین پنجاب اسمبلی نے توہین اہلبیتؑ بل واپس لینے کا مطالبہ کردیا

ملاقات میں سکیورٹی انتظامات سمیت کووڈ 19 کی وبائی صورتحال کے تناظر میں احتیاطی تدابیر سے متعلق مختلف تجاویز پر گفت و شنید کی گئی، جبکہ محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء (ع) کی پرامن اور بہترین برگزاری کیلئے باہمی تعاون کو بھی فروغ دینے کی ضروت پر زور دیا گیا۔

8:50 صبح مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔