پاکستان

شہید عارف حسینی ؒ کے افکار کواپناتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا ہے کہ شہید عارف حسینی ؒ کے افکار کواپناتے ہوئے اتحاد بین المسلمین ومومنین کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 32 ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’راہ ولایت و شہدائے وطن کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس سے مختلف شخصیات نے خطاب کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہید عارف حسینی ؒ کو اسلام کی راہ پر چلنے کی پاداش میں شہید کیا گیا، شیخ نعیم قاسم

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا ہے کہ شہید عارف الحسینی کے افکار کو طرز زندگی بناتے ہوئے اتحاد بین المسلمین و بین المومنین کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔

انہوں نے ملت تشیع کے نوجوانوں کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آج کون ہے جو اس ملت میں تفریق پیدا کر رہا ہے، کون ہے جو ہمیں تقسیم کرنے پر تلا ہوا ہے، ایسے کاموں سے اجتناب کرنا چاہیئے جو اتحاد بین المومینین کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button