اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او شہید عارف حسینی کے افکار کی امین ہے۔ مرکزی صدر عارف حسین الجانی

شیعت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر عارف حسین الجانی نے 5 اگست شہید قائد علامہ عارف الحسینی کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ شہید علامہ عارف الحسینی اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی اور حقیقی وحدت کے علمبردار تھے، آپ فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کے شدید مخالف تھے، اس سلسلہ میں آپ نے علماء اہلسنت کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کی صفوں میں وحدت و یکجہتی کے فروغ کیلئے عظیم کاوشیں لازوال قربانیاں ہیں، اتحاد و یگانگت کی ان انہی کاوشوں کی بدولت آپ کی شہادت کے موقع پر ہر شیعہ سنی مسلمان نوحہ کناں اور اشکبار تھا۔

مرکزی صدر نے اپنے پیغام میں اس بات کی جانب متوجہ کیا کہ امام خمینیؒ نے شہید عارف حسین الحسینی کو امام حسینؑ کا سچا فرزند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید عارف صرف ایک ملک کے یا ایک مسلک کے قائد نہ تھے، ان کی سوچ امام خمینیؒ کے افکار و نظریات کی بدولت عالمی تھی۔

نظریہ یا آئیڈیالوجی شہداء کا عظیم اثاثہ ہوتا ہے جس کی خاطر جان کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاتا، شہید حسینی کا اثاثہ انکا نظریہ ولایت فقیہ تھا جس پہ ان کا تاریخی جملہ آج بھی تاریخ کے اوراق میں موجود ہے کہ میں نظریہ ولایت فقیہ کی خاطر اپنی جان مال قربان کر سکتا ہوں لیکن ایک انچ پیچھے نہیں ہٹوں گا اور الحمد اللہ آئی ایس او آج تلک شہید حسینی کے انہی افکار و نظریات کی امین ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سید عارف حسین الحسینی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ علامہ ساجد نقوی

مرکزی صدر نے کہا کہ آئی ایس او کو یہ بھی افتخار حاصل ہے کہ حقیقی علمبردار وحدت، قائد اور بابصیرت شخصیت کی سر پرستی نصیب ہوئی اور مشکلات کے باوجود قیادت کی محافظت کی شہید حسینی کے مقدس خون کے وجود نے آئی ایس او کو تقویت و بصیرت بخشی اور ہر مشکل دور میں وحدت و یگانگت کا علم اٹھائے یہ قافلہ روں دواں ہے۔ برادر عارف نے پیغام میں مزید کہا کہ شہید عارف امام خمینیؒ کے حقیقی فرزند تھے اور امام امت سے عشق کی حد تک لگاؤ نہ صرف انقلاب اسلامی کے بعد تھا بلکہ انقلاب سے پہلے ایران و عراق کے علماء کے ساتھ عقیدت اور امام خمینیؒ کے نظریہ سے مماثلت رکھتے تھے۔

شہید حسینی تحریک کی قیادت کا نام نہیں بلکہ شہید ایک جہد مسلسل کا نام ہے، شہید نے صرف اور صرف لقاء اللہ کے لئے کام کیا اور فرمایا کہ ہمیں بلند نظر، بلند ہمت اور بلند ہدف ہونا چاہئے ہمارا خدا کے علاوہ کوئی اور مقصد ہو تو وہ کچھ بھی نہیں، شہید حسینی نے ملت تشیع پاکستان میں بیداری و شعور کی روح پھونکی اور شہید کے مقدس خون کے وجود کی بدولت پاکستان میں ملت تشیع میں تحرک، بیداری اور ایک انقلابی طبقہ انہی کے افکار و نظریات پر پیرا عمل ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button