اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ، حاضر و ریٹائرڈ افسران سے ملاقات

شیعیت نیوز : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا اور اس دورے کے موقع پر حاضر اور ریٹائرڈ آرمی افسران سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے افسران سے پیشہ وارانہ امور، خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں امن و امان کے ثمرات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں طاہر اشرفی کو تحفظ بنیاد اسلام بل پرتکفیریوں کی حمایت مہنگی پڑگئی،اہم خبر سامنے آگئی

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز اور مواقعوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی جبکہ حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران نے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جنرل (ر) جہانگیر کرامت، جنرل (ر) احسن سلیم حیات، جنرل (ر) طارق مجید، جنرل (ر) راشد محمود، جنرل (ر) راحیل شریف بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button