عراق

عراق میں امریکہ کی طرف سے داعش کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔ حسن شاکر

شیعت نیوز : عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے ایک نمائندے حسن شاکر نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکہ کی طرف سے تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق حسن شاکری نے کہا کہ امریکہ داعش دہشت گرد تنظیم کو عراق میں زندہ رکھنا چاہتا ہے اور اسی لئے وہ عراق میں داعش کی ہر لحاظ سے مدد کررہا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ داعش دہشت گردوں کو اہم اطلاعات فراہم کررہا ہے اور حالیہ واقعات اس کا واضح نمونہ ہیں۔

حسن شاکر نے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظيم کے خاتمہ کے لئے عراقی شہریوں نے اپنے عزیزوں کا خون دیا ہے اور عراق میں داعش دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کا سامرا میں داعش کے ٹھکانے پر حملہ

واضح رہے کہ عراق کے بعض شہروں میں داعش دہشت گردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں امریکہ کی داعش کو پشت پناہی بھی حاصل ہے۔

دوسری جانب عراق کے سابق وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ الکاظمی کا حالیہ دورہ ایران غیرملکی تعلقات کو مضبوط کرنے کیلیے تھا۔

عراق کے سابق وزیراعظم حیدر العبادی نے گزشتہ روز عراقی سرکاری نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الکاظمی کے دورہ ایران نے سابق وزرائے اعظم کے دوروں کی تکمیل کی جس کا مقصد عراق کے اعلی مفادات پر توجہ مرکوز کرنا اور خارجہ تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

عراق میں النصر اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ بغداد کو اپنے بین الاقوامی تعلقات میں توازن قائم رکھنا چاہئے اور تنازعات سے دور رہنا چاہئے۔ کیونکہ یہ نہ صرف عراق کے مفاد میں ہے بلکہ خطے کے مفاد میں بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں جو ایران بین الاقوامی پابندیوں کا شکار ہے عراق کے پاس ایران کے ساتھ باہمی مفادات اور خودمختاری کے احترام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی گزشتہ ہفتے ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں ایران کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button