مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی دوستی، تل ابیب پہنچی پہلی پرواز

شیعت نیوز : متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابو ظہبی سے اسرائیل کے دار الحکومت تل ابیب کے لئے پہلی بار کسی مسافر طیارے نے براہ راست اڑان بھری ہے۔

عالمی پروازوں کو ٹریس کرنے والی تین ویب سائٹوں کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے ابو ظہبی اور تل ابیب کے درمیان ایک خصوصی مسافر طیارے نے براہ راست پرواز کی، جس کے بعد کئی دیگر طیاروں نے بھی براہ راست اڑانیں بھریں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جنگی طیاروں کی ایران کے مسافر بردار طیارے کو ہراساں کرنے کی کوشش

حالانکہ اس سے پہلے بھی اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے دونوں شہروں کے درمیان طیاروں نے پروازیں کی ہیں لیکن یہ طیارہ پہلے کسی دوسرے ملک کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرتے تھے، اس کے بعد وہاں سے تل ابیب کے بن گورین ائیرپورٹ کے لئے اڑان بھرتے تھے۔

طیاروں کو ٹریس کرنے والی ویب سائٹوں کے ریکارڈ کے مطابق، تل ابیب سے پراوز کرنے والا ایک طیارہ، مصر کے شرم الشیخ کی فضائی حدود سے ہوتا ہوا، براہ راست ابو ظہبی ائیرپورٹ پر پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب میں اسرائیلی عوام کا انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر احتجاج

فرانس کی ویب سائٹ انٹلیجنس آن لائن کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات بہت تیزی سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے اور وہ ان اداروں اور تنظیموں کو بھی ایسا کرنے کے لئے ترغیب دلا رہا ہے جن کی وہ حمایت کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام اپنے اقتصادی اور سیکورٹی کے مفاد، اسرائیل کے اقتصادی اور سیکورٹی مفاد میں دیکھ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کا رجحان، صیہونی حکومت کی جانب بہت زیادہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button