مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں پر حملہ، کھیتوں کو آگ لگا دی

شیعت نیوز : اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیووں نے غزہ کے ساحل سے بدھ کی صبح فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی اور پانی برسایا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیووں نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر کام کے دوران  فائرنگ کی اور انہیں شمال مغربی غزہ کے سمندر سے تین سمندری میل دور ساحل پر واپس جانے پر مجبور کردیا۔

اسی دوران ، قابض اسرائیلی فوجیوں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں اپنی سرزمین کا رخ کرتے ہوئے فلسطینی کاشتکاروں پر مشین گن سے فائرنگ کی اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کسانوں کو زبردستی اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تاہم اس دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : قاسم سلیمانی کی شہادت کو فراموش نہیں کریں گے، امریکہ پر کاری ضرب لگائی جائے گی، رہبر معظم

غاصب اسرائیلی فوجی روزانہ کام کے دوران فلسطینی ماہی گیروں کو ہراساں کرنے کے علاوہ غزہ کی شمالی اور مشرقی سرحدوں کے قریب کاشتکاروں کو  جان بوجھ کر گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں ۔

دوسری جانب اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مغربی کنارے کے ضلع نابلس میں میدمہ گاؤں میں بڑے پیمانے پر فلسطینی کھیتوں کو آگ لگادی۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ نے میدمہ اور آس پاس کے دیہاتوں میں فلسطینی شہریوں کے ملکیتی درجنوں زیتون کے درخت تباہ کر دئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابض فوجیوں نے جان بوجھ کر فلسطینی شہری دفاع کے عملے کے کام میں رکاوٹ پیدا کردی جو آگ بجھانے کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچے اور ان پر آنسو گیس کے گولے برسائے۔

میدمہ کے رہائشیوں نے بتایا کہ کچھ دن پہلے  غیرقانونی صیہونی آبادکار بستی یتسھار سے تعلق رکھنے والے آبادکاروں کے اسی گروہ نے اپنے گاؤں میں پانی کے ایک کنویں پر قبضہ کیا اور اس سے پانی چوری کرنے اور اپنے گھروں میں منتقل کرنے کے لئے ایک پمپ لگایا۔

مغربی کنارے میں آبادکاری کی خلاف ورزیاں تقریبا روزانہ کا معمول ہے ، اور نابلس میں میدامہ گاؤں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button