مقبوضہ فلسطین

صیہونی پولیس نے بیت المقدس کے مئیر عدنان غیث کو اغوا کر لیا

شیعت نیوز : اسرائیلی پولیس نے سوموار کے روز دوپہر کے وقت مقبوضہ بیت المقدس کے ناظم عدنان غیث کو سلوان ضلع میں ان کے گھر سے اغوا کر لیا اور بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد کو جرمانے کیے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس فورس  نے بیت المقدس کے چئیرمین عدنان غیث کے گھر پر ہلہ بولا توڑ پھوڑ کی اور انہیں گرفتار کر لیا۔

چئیرمین عدنان غیث کو اس سے پہلے کئی مرتبہ تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔اسی دوران ، پولیس افسران ضلع سلوان کے علاقے راس العا مود کی گلیوں میں پھیل گئے اور حفاظتی ماسک نہ پہنے پر مقامی باشندوں کے خلاف جرمانے جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں : جہاد النکاح کے جذبے سے سرشار لال مسجد کے طلباء نے جامعہ حفصہ کی طالبات پردھاوا بول دیا

دوسری جانب اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی صبیح ابوصبیح کو 30 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ ابو صبیح شہید مصباح ابوصبیح کا بیٹا ہے۔

رپورٹ کےمطابق گذشتہ روز اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے صبیح کو 30 مای قید اور 5000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔

خیال رہےکہ اسیر صبیح کو اسرائیلی فوج نے اپریل کے اوائل میں حراست میں لیا تھا۔ اس کا رہائشی تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔اس کےوالد مصباح ابو صبیح کو صیہونی فوج نےچار سال قبل گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

قابض اسرائیلی فوج نے شہید کا جسد خاکی بھی قبضے میں لے رکھا ہے اور ابھی تک تدفین کے لیے اس کے لواحقین کو نہیں دیا گیا۔

دریں اثنا اسرائیلی فوجیوں  نے منگل کی صبح بغیر لائسنس تعمیر کا بہانہ بنا کر سلفیت صوبے میں قروت بنی حسن قصبے میں زیر تعمیر مکان مسمار کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوجیوں کی مدد سے اسرائیلی بلڈوزر نے قصبے میں دھاوا بولا  اور مکان کو مسمار کرنے کا آغاز کیا ، جس کا تعلق قتیبہ راضی کی ملکیت تھا۔

ایک اسرائیلی انسانی حقوق کے گروپ بتسلیم کے مطابق ، 2006 سے لے کر 30 جون 2020 تک ، اسرائیل نے مغربی کنارے (مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے بغیر) میں کم از کم 1،584 فلسطینی مکانات مسمار کردیئے ، جس سے 6،880 افراد جن میں کم از کم 3،456 نابالغ بھی شامل ہیں  اپنے گھروں سے محروم ہوگئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button