سعودی عرب

سعودی عرب کے ظالم و جابر فرمانروا شاہ سلمان اسپتال میں داخل

شیعت نیوز : سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار اور ظالم و جابر بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بیمار ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق 84 سالہ شاہ سلمان کو مثانے میں سوجن کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور چین کے اسٹریٹجک منصوبے امریکی مخالفت کی درستگی ظاہر کرتی ہے۔ غریب آبادی

واضح رہے کہ شاہ سلمان 2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے۔ اس سے قبل وہ48 سال تک ریاض کے ڈپٹی گورنر اور گورنر بھی رہے۔ شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیردفاع بھی رہے ہیں۔

انہیں 2012 میں سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور 2015 میں ان کے بھائی عبداللہ کی موت کے بعد انہیں بادشاہت ملی۔ سعودی فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 31دسمبر 1935 میں پیدا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: پارلیمانی انتخابات میں حق رائے دہی کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع

عرب ذرائع کے مطابق شاہ سلمان نے گذشتہ پانچ برس سے یمن کے نہتے عربوں پر جنگ مسلط کررکھی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ یمن میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحسیانہ بمباری میں سیکڑوں مدارس ، مساجد ، اسپتالوں اور مقدس مقامات کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

شاہ سلمان کے صاحبزادے اور سعودی ولی عہد 34 سالہ محمد بن سلمان ملک کی طاقتور ترین شخصیت تصور کیے جاتے ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button