مشرق وسطی

شام: پارلیمانی انتخابات میں حق رائے دہی کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع

شیعت نیوز : شام کے عوام نے دو سو پچاس ارکان اسمبلی کے پارلیمانی انتخابات کے لیے ملک کے تمام صوبوں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں کل صبح 7 بجے پندرہ انتخابی حلقوں کیلئے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ شام کے وقت کے مطابق رات 11 بجے تک جاری رہا جس کے فورا بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا۔

شام کے عوام نے دو سو پچاس ارکان اسمبلی کے انتخاب کے لیے ملک کے تمام صوبوں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام سات بجے تک ہونی تھی تاہم عوام کی بھرپور شرکت کی وجہ سے پولنگ کے وقت میں 4 گھنٹے توسیع بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : 5 اگست کو پورے پاکستان میں شہید قائد عارف الحسینی کی برسی منائیں گے، علامہ راجہ ناصر

شام کی 250 نشستوں کیلئے پارلیمانی انتخابات میں ایک ہزار چھے سو چھپن امیدوار میدان میں تھے جن میں دو سو خواتین بھی شامل ہیں۔

شامی شہری کورونا وائرس کے بچاؤ کے لئے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

شام میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے،ملک میں جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے باوجود عوام پر امن انداز میں ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں شرپسندوں نے امن خراب کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

شام میں جاری بحران کے باوجود یہ تیسرا موقع ہے اس ملک کے عوام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، شہریوں کا کہناہے کہ پارلیمان کو مضبوط کرکے تکفیری شرپسندوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

شامی صدر کا کہنا ہے کہ عوام اور فوج کی استقامت اور دوست ملکوں کے تعاون سے شام کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button