مشرق وسطی

امریکی صیہونی سازشوں کے مقابلے میں ملت فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ بشار اسد

شیعت نیوز : شامی صدر بشار اسد نے فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی منصوبے سینچری ڈیل اور غرب اردن کے بعض علاقوں کے مقبوضہ فلسطین میں الحاق کی سازش کے مقابلے میں ملت فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق شامی صدر بشار اسدنے محدود اختیارات کی مالک فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ شام، ملت فلسطین کی حمایت میں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

بشار اسد نے محمود عباس کے نام اپنے خط میں امریکی صیہونی سازش کے مقابلے میں ملت فلسطین کی کامیابی اور اس کی مزید استقامت و پائداری پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ چین

اس سے قبل فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے بھی شامی صدر بشار اسد کے نام خط ارسال کیا تھا جس میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے خلیج فارس کے عرب ممالک سے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے صیہونی و امریکی سازشوں کے مقابلے میں شام اور فلسطین کی استقامت پر بھی تاکید کی تھی۔

سینچری ڈیل امریکی حکومت کا ایک شرمناک منصوبہ ہے جس کے ذریعے فلسطینی عوام کے حقوق کو پوری طرح پامال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کو سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کے تعاون اور مرضی سے تیار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شام کے عوام نے امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ کرکے اس ملک کے خلاف امریکی پابندیوں اور سزار قانون کے خلاف نعرے لگائے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے القامشلی کے عوام نے ہونے والے امریکہ مخالف مظاہرے میں امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اس ملک سے غاصب امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں شام کے صدر بشار اسد کی تصاویر تھیں۔

شامی مظاہرین نے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے شام کی فوج کے اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے اسی طرح امریکہ کی جانب سے شام کے خلاف سزار قانون کے تحت عائد کی جانے والی نئی اقتصادی پابندیوں کی بھی مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button