اہم ترین خبریںسعودی عرب

استغفراللہ ، آل سعود نے مدینہ میں شرمناک کام کی اجازت دے ڈالی

شیعیت نیوز : سرزمین وحی و سرزمین کعبۃ اللہ سعودی عرب پر قابض آل سعود کی جانب سے شرمناک کاموں میں ایک اور اضافہ، مدینہ میں فحش فوٹو شوٹ کی اجازت دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے عہدہ سنبھالتے ہی ملک میں روشن خیالی کا نعرہ لگایا گیا جس کے تحت پورے سعودی عرب میں غیر اسلامی اور غیر اخلاقی شرمناک کاموں کی قانونی اجازت دینے کا شرمناک سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 20 سعودی ملزم اہلکاروں پر مقدمہ کا آغاز

حال ہی میں آل سعود نے امریکی فیشن میگزین ’’ واگ عربیہ‘‘ کو صوبہ مدینہ میں فحش اور غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کی اجازت دے ڈالی جس کے بعد اس میگزین کیلیے سرزمین وحی و کعبۃ اللہ سعودی عرب میں اس فوٹو شوٹ کا انعقاد کرلیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی امریکہ و اسرائیل سے یاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اورمحمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد مسلمانوں کے ازلی دشمنوں امریکہ و اسرائیل کا اس مقدس سرزمین پر اپنے ناپاک عزائم کو آگےبڑھانا مزید آسان ہوگیا ہے۔

اس سے قبل محمد بن سلمان کے روشن خیالی کے نعرے کے تحت سرزمین مقدس میں حلال نائٹ کلب، جوے کے اڈے، فحش رقاصائوں کے پروگرامز سمیت شراب خانے بھی کھولے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد بن سلمان کی جانب سے سرزمین مقدس میںان گھناؤنے کاموں کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی سرکوبی کا سلسلہ بھی جاری ہے جن میں مختلف علماء کرام اور سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button