اہم ترین خبریںپاکستان

یمن کے حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

شیعیت نیوز : کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بننے والے پاکستانی دفتر خارجہ نے مظلوم یمنی مسلمانوں کے مقابلے میں ظالم و جارح سعودی عرب کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی جاری جارحیت کی مذمت کے بجائے سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب پر ہونے والے جوابی میزائل حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں انصار اللہ یمن اسرائیل پر میزائل یا ڈرون حملہ کر سکتی ہے، عرب اخبار

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن کے سعودی عرب پہ جوابی حملوں کا مقصد شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنانا ہے، جبکہ سعودی عرب اور اتحادی افواج کی حکمت عملی سے بے گناہ جانوں کے ضیاع کو روکا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی مین بننے والی سعودی اتحاد نے گزشتہ کئی سالوں سے غریب ترین مسلم ملک یمن پر حملوں کا آغاز کیا ہو اہے جس مین اب تک لاکھون یمنی مظلوم مسلمان شہید و زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سعودی عرب نے یمن میں سکولوں، اسپتالوں سمیت کسی بھی شہری آبادی کو اپنی بمباری سے نہیں بخشا۔

اس جنگ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ غذا، ادویات اور دیگر اشیائے ضرورت کی قلت کا سب سے زیادہ شکار یمنی بچے ہیں۔ یمن کی جانب سے سپریم کونسل کے سربراہ مہدی المشاہت نے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب کی حکومت اور اس کے اتحادی یمن پہ یکطرفہ جنگ کا سلسلہ روک دیں تو وہ بھی سعودی عرب کے خلاف اپنے ردعمل کو روک دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button