ایران

امریکہ کی قانون اور سفارتکاری کی تذلیل عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ جوادظریف

شیعت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے قانون اور سفارتکاری کی تذلیل نے دنیا میں امریکہ کی بدنامی کے علاوہ واشنگٹن اور دنیا کے امن کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں جوہری معاہدے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اس معاہدے کو حالیہ دہائی کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے جوہری معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے غیرقانونی رویے پر کڑی نکتہ چینی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جوہری معاہدے کی پانچویں سالگرہ ہے جسے گزشتہ دہائی کی سب سے بڑی کامیاب سفارتکاری سمجھا جاتا ہے اور اس بات کی یاد دہانی کر رہا ہے کہ امریکی غیر قانونی رویہ بین الاقوامی اصولوں کی پیمائش کرنے کا معیار نہیں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جنگی بحری بیڑے میں لگنے والی آگ، امریکی جرائم کا نتیجہ ہے۔ جنرل قاآنی

ظریف نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے قانون اور سفارتکاری کی تذلیل ، دنیا میں اس کی بدنامی کے علاوہ امریکہ اور دنیا کے امن کو خطرہ میں ڈالتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی حکومت کے ترجمان نے بھی جوہری معاہدے کی پانچویں سالگرہ قریب ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور ساتھ ہی ٹرمپ کے ذریعے ایران کے خلاف سخت سے سخت پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے ہم اس معاہدے کے ثمرات سے مستفید نہ ہوسکیں اور بعض نے بھی جوہری معاہدے سے متعلق غیر تعمیری اور عدم انصاف پر مبنی رویہ اپنایا۔

ربیعی نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی عوام کو جوہری معاہدے کے معاشی ثمرات سے مستفید ہونے نہیں دیا اور حتی کہ خود امریکہ کو بھی بین الاقوامی صفحے اور عوامی رائے میں بہت نقصانات کا شکار ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button