پاکستان کی اہم خبریں

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 4 جوان شہید،4 دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز : شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

شہداء کشمیر کے لہو کے ایک ایک قطرے کا انتقام لیں گے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید اہلکاروں میں محمداسماعیل،محمد شہباز، رضوان اور وحید شامل ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت 2 جوان شہیداور 2 زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال 26 اپریل کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button