اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کالعدم تکفیری تنظیم کی دھمکی،لاہور کے تھانوں میں دہشت گردی کا خطرہ

ذرائع کے مطابق شہر کے 10 تھانوں کو کالعدم تنظیم کی جانب سے تھریٹس موصول ہوئے ہیں، مزنگ، سول لائنز تھانے کو سب سے زیادہ حساس قرار دیا گیا۔

شیعیت نیوز:لاہور میں جدید طرز پر بننے والے 10 تھانوں میں نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔

تھانوں کے مرکزی راستوں کو بند کرکے متبادل راستے کھول دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہر کے 10 تھانوں کو کالعدم تنظیم کی جانب سے تھریٹس موصول ہوئے ہیں، مزنگ، سول لائنز تھانے کو سب سے زیادہ حساس قرار دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزنگ تھانے کی عمارت میں سول لائنز تھانہ بھی قائم ہے، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، باغبانپورہ تھانے بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھریٹس ملنے کے بعد شہر کے تمام تھانوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button