یمن

یمن کی تحریک انصاراللہ کا بحری جہازوں کو روکنے پر سعودی اتحاد کو انتباہ

شیعت نیوز : یمن کی تحریک انصاراللہ نے سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی عوام کے لئے جانے والے ایندھن اور غذائی اشیا کے حامل بحری جہازوں کو روکے جانے پر سخت انتباہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے اگر الحدیدہ کے سواحل پر غذائی اشیا اور ایندھن کے حامل بحری جہازوں کو روکے جانے کا سلسلہ جاری رہا تو یمن کو جلد ہی ایک بڑے المیے کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔

انصاراللہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ کے قریب سواحل پر ایندھن کے حامل دو بحری جہازوں کو روک کر ان کا رخ جیزان بندرگاہ کی طرف کروا دیا ہے۔

سعودی اتحاد یمن میں بھوک مری پھیلانے کے مقصد سے اور یمنی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لئے بعض شیطانی منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، عراق کی مشترکہ سرحدی علاقوں میں داعش کے خلاف فوجی کارروائیاں شروع

یہ ایسی حالت میں کہ یمنی عوام کو ایندھن اور غذائی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے اور سعودی اتحاد انھیں کچھی بھی نہیں پہنچنے دے رہا ہے اور وہ یمنی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ہتھیاروں کےذریعہ یمن کے نہتے عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یمن پر سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمنی عوام کو وحشیانہ ترین جارحیت کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے یمن کا ہر طرف سے محاصرہ بھی کر لیا ہے۔

جارح سعودی اتحاد اپنے وحشیانہ حملوں اور یمن کا سخت ترین محاصرہ کرنے کے باوجود ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button