عراق

داعش کے خلاف الحشد الشعبی کی فتوحات سے ملک دشمن قوتیں چراغ پا ہیں، محمد البلداوی

شیعیت نیوز : عراقی پارلیمنٹ میں اتحاد ’’الصادقون‘‘ کے نمائندے محمد البلداوی نے اپنی خصوصی گفتگو کے دوران بین الاقوامی حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس الحشد الشعبی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

عرب ای مجلے العہد کے مطابق محمد البلداوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے اکثر دشمن، بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف حشد الشعبی کی عظیم فتوحات اور ملک کے اندر اس کی طاقتور موجودگی پر چراغ پا ہیں۔

شہید مدافع حرم قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ بھولیں گےنہ معاف کریں گے

عراقی پارلیمنٹ کے اندر "الصادقون” پارلیمانی اتحاد کے نمائندے محمد البلداوی نے کہا کہ حشد الشعبی نے داعش کے خلاف اپنی جدوجہد میں درحقیقت پوری دنیا کا دفاع کیا ہے۔

عراقی رکن پارلیمنٹ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں ہونے والی تمام جنگوں اور پیش آنے والے تمام بحرانوں کے اصلی ذمہ دار امریکہ اور غاصب صیہونی رژیم (اسرائیل) ہیں۔

محمد البلداوی کا کہنا تھا کہ عراق سمیت خطے کے متعدد ممالک کے اندر وقوع پذیر ہونے والی جنگوں کے پیچھے یقینی طور پر امریکی و صیہونی سازشیں کارفرما ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button