اہم ترین خبریںپاکستانمقبوضہ فلسطین

صہیونی ریاست کا دنیا سے مٹ جانا نوشتہ دیوار ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رفح پر غاصب اسرائیل کے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست کا دنیا کے نقشے سے مٹ جانا نوشتہ دیوار ہے۔

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ رفح کے پناہ گزین کیمپ پر غاصب اسرائیلی فوج کا وحشیانہ حملہ عالمی جنگی قوانین اور انسانیت کی بدترین تذلیل ہے۔

انہوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کے مذموم جنگی عزائم عالمی امن اور فلسطینی عوام کے لیے شدید خطرہ بن چکے ہیں۔

اسرائیلی غاصب فوج نے پناہ گزین کیمپوں، ہسپتالوں اور محفوظ پناہ گاہوں پر حملے کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اسے عالمی قوانین کی ذرہ برابر بھی پروا نہیں، اب تک عالمی عدالت انصاف کے تین فیصلوں کو اسرائیلی روند چکا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور حکمرانوں پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مظلومین فلسطین پر آگ و بارود کی بارش برسانے والے بے لگام اور غاصب اسرائیل کو لگام دیں۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا بھی اسرائیل پر تنقید کرنے والوں میں شامل

فلسطین کے عوام کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت پر عالم اسلام کو اپنی حیثیت کھل کر واضح کرنا ہوگی۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ رفح پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

ان شاءاللہ مظلومین فلسطین کی فتح یقینی ہے اور غاصب صہیونی ریاست کا دنیا کے نقشے سے مٹ جانا نوشتہ دیوار ہے۔

آخر میں انہوں نے مجاہدین مقاومت کی کامیابی اور شہداء کے لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button