اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ابراھیم ابو یعقوب سپرد خاک، حماس کا اظہار افسوس

شیعت نیوز : اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے جمعہ کی صبح مغربی کنارے میں سلفیت میں فلسطینی شہید ابراھیم ابو یعقوب کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا  جسے قابض اسرائیلی فوج نے گولی مار کر شہید کردیا تھا۔

حماس نے ابو یعقوب کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ابراہیم کا خون ، اور ساتھ ہی تمام فلسطینی شہدا کا خون بھی رائیگاں نہیں جائے گا اوراسرائیلی قبضے کے خلاف انتفاضہ کو بھڑکانے کے لیے ایندھن کا کام کرے گا ۔

حماس نے اسرائیلی جرم کے جواب میں سلفیت میں ابو یعقوب کی آخری رسومات میں سب سے بڑی تعداد میں  شرکت کا مطالبہ کیا۔تحریک نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جرائم اور تصفیہ اور الحاق کے منصوبوں کو روکنے کے لئے ہر سطح پر مزاحمت ہی ایک واحد راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر شیعت نیوز کا فیس بک پیج بلاک

صیہونی فوج کی فائرنگ سے گذشتہ روز شہید ہونے والے فلسطینی ابراھیم مصطفیٰ ابو یعقوب کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔شہید ابراہیم یعقوب کے جنازے اور تدفین میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق شہید کے جنازے کا جلوس غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت کے شہید یاسر عرفات اسپتال سے کفل حارس کی طرف چلا۔ کفل حارس ہائی اسکول کے گرائونڈ میں نماز جنازہ کی ادائی سے قبل ہزاروں فلسطینیوں نے شہید کا آخری دیدار کیا۔

نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے شہری شدید غم وغصے اور صدمے سے دوچار تھے۔ انہوں نے اسرائیلی دشمن کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ جمعرات کی رات اسرائیلی قابض فوج نے ابراھیم ابو یعقوب کو گولی مار دی ، جو سلفیت کے گاؤں کفل حارث  میں دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ کھڑا تھا۔

ابو یعقوب اسپتال میں داخل ہونے کے فورا بعد ہی وفات پا گئے تھے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق ، اسی فائرنگ سے 17 سالہ ایک اور شہری زخمی ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button